اچھی صحت کی تعریف اور اسے برقرار رکھنے کے بنیادی اصول


اچھی صحت کی تعریف

عالمی ادارہ صحت کا آئین جو 7 اپریل 1948 کو عمل میں آیا تھا ، نے صحت کو "مکمل جسمانی ، ذہنی اور معاشرتی تندرستی   کی حیثیت سے تعبیر کیا ہے جبکہ  دور حاضر میں صحت کو تین اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلی قسم یہ ہے کہ صحت کسی بیماری یا نقص کی عدم موجودگی ہے۔ دوسری قسم یہ کہ صحت اُس قوت کا نام ہے جو انسانی صحت کی تمام خرابیوں کا مناسب طور پر مقابلہ کرتی ہے۔ تیسری تعریف میں کہا گیا ہے کہ صحت ایک ایسے توازن کی حالت کو کہتے ہے جو ایک فرد نے اپنے اور اپنے معاشرتی اور جسمانی ماحول کے مابین قائم کیا ہے۔

اچھی صحت برقرار رکھنے کے بنیادی اصول


اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے آپ اپنے کنبہ ، دوستوں اور ساتھی کارکنوں کے لئے بطور رول ماڈل خدمات انجام دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ درج ذیل اصولوں پہ کاربند رہ کر آپ اپنی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھ  سکتے ہیں

اپنی غذا کو متوازن رکھیں



اپنی غذا میں آدھا حصہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں اور باقی آدھے حصے میں پروٹینز,  کاربوہائیڈریٹس اور دودھ شامل کریں 

مسلسل  پانی کا استعمال کریں 


اپنی صبح کا آغاز ایک بھرے ہوئے پانی کے گلاس سے کریں اور باقی دن بھی مسلسل پانی پیتے رہیں,  ایک تحقیق کے مطابق مرد کو دن میں کم سے کم  12 گلاس جبکہ عورت کو  9 گلاس پانی وقفے وقفے سے پینے چاہیے

پیدل چلنے کی عادت اپنائیں 


آج کے اس ترقی یافتہ دور میں پیدل چلنے کا رحجان انتہائی تشویشناک حد تک کم ہو گیا ہے مگر ریسرچ سے ثابت ہوگیا  ہے کہ پیدل چلنے سے خون کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے پیدل چلنا سٹریس کو کم کرتا ہے انسان الرٹ رہتا ہے اور اضافی کیلوریز جل جاتی ہیں 

تفریح کے لئے جسمانی سرگرمیوں کا انتخاب کریں 


ماہرین کی رائے کے مطابق ایک بالغ انسان کو اچھی صحت برقرار رکھنے کیلئے روزانہ 30 منٹ تک جسمانی سرگرمی جس میں ورزش کھیل سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں میں حصہ لینا چاہیے 

ہاتھوں کو دھوتے رہیں 


ہاتھوں کو بار بار دھونا وہ پہلا طریقہ ہے جس سے ہر قسم کی انفیکشن اور جراثیموں کے پھیلاؤ سے بچا جا سکتا ہے اسلیے اپنے ہاتھوں کو صابن  اور پانی کے ساتھ بار بار دھوئیں یا 60 فیصد الکوحل بیسڈ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں 

پُرسکون نیند لیں 


ماہرین طب کے مطابق نیند انسانی صحت پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے لہذا وقت پہ سونا, وقت پہ جاگنا اور پرسکون نیند انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں انتہائی اہم ذریعہ ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

طب یونانی برصغیر پاک و ہند میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا ایک لازمی جزو

تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج کی تعریف، اقسام اور افادیت