تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج کی تعریف، اقسام اور افادیت
تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج صدیوں سے انسان بیماریوں کے علاج کے لئے متبادل یا روایتی طریقہ علاج استعمال کرتا رہا ہے اور آج بھی اسے جدید ادویات کے ساتھ ساتھ استعمال کررہا ہے۔ جدید طب میں حیرت انگیز پیشرفت کے باوجود ، متبادل یا روایتی طریقہ علاج ہمیشہ کی طرح آج بھی رائج ہے۔ متبادل یا روایتی طریقہ علاج سے مراد علاج کے ایسے طریق کار ، نقطہ نظر ، علم اور عقائد جن میں جڑی بوٹیاں، معدنیات پر مبنی دوائیں ، روحانی علاج ، ٹوٹکے اور ورزشیں شامل ہیں ، جنہیں بیماریوں کے علاج ، تشخیص اور روک تھام کے لئے جزوی طور پر یاجدید طریقہ علاج کے ساتھ ملا کر استعمال کروایا جاتا ہے. اس شعبے کو تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج بھی کہا جاتا ہے ۔ تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج سے مراد وہ علاج معالجے اور تشخیصی مضامین ہیں جو بڑے پیمانے پر ان اداروں کے باہر موجود ہیں جہاں روایتی صحت کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر بھی علاج معالجے کے ان طریقوں کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ایک اندازے کے مطابق دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی 80 فیصد آبادی اب بھی علاج کے لیے تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج پر انحصار کرتی ہے ، جب...
Comments
Post a Comment