طب یونانی کی اقسام اور اُن کا طرز علاج

طب یونانی کی اقسام

طب یونانی کی بنیادی طور پہ چار درج ذیل اقسام ہیں ۔

علاج بالتدبیر


علاج بالتدبیریا رجمنٹل تھراپی ایک اہم طریقہ ہے۔ ریجمنٹل تھراپی میں کچھ تکنیک شامل ہیں جو جسم کے اجزاء کو بہتر اور مستحکم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ علاج بالتدبیر ایسا طریقہ علاج ہے جس میں علاج کے لیے دواؤں کے علاوہ دوسرے طریقہ کار استعمال کروائے جاتے ہیں جن میں ارسال علق ، فاسد ، ایشال ، کائی ، ادرار ، حقنا ، حجامت ، دلاک ، ریاضت  اور حمام وغیرہ شامل ہیں۔ رجمنٹل تھراپی کا استعمال آزادانہ طور پر یا علاج کے دیگر طریقوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

علاج بالغذا


علاج بالغذا اُس طریقہ علاج کو کہا جاتا ہے۔ جس میں مریض کے مزاج، کیفیات اور بدنی ضروریات کے مطابق مناسب غذا اور مؤثر پرہیز سے علاج تجویز کیا جاتا ہے۔

علاج بالدوا


اس طریقہ علاج میں امراض کے تدارک ،روک تھام اور دفاع کے لیے ادویات، معدنیات اور نباتات کا استعمال کروایا جاتا ہے۔

علاج بالید


 اس طریقہ کار میں بالخصوص عضلی استخوانی نظام کے نقائص کو درست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ چونکہ اس کے ابتدائی طریقہ کار میں ہاتھوں کے ذریعے مالش اور ہڈیوں و جوڑوں کی مرمت کو بنیادی حیثیت حاصل تھی اس لیے اس طریقہ علاج کو بالید یعنی ہاتھ سے علاج کہتے ہیں




Comments

Popular posts from this blog

طب یونانی برصغیر پاک و ہند میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا ایک لازمی جزو

تکمیلی اور متبادل طریقہ علاج کی تعریف، اقسام اور افادیت

اچھی صحت کی تعریف اور اسے برقرار رکھنے کے بنیادی اصول